کسی بھی سرکاری ملازم کو ملکی آئین کی پامالی کا اختیارحاصل نہیں ، عبدالرحیم زیارتوال
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سےکرٹری عبدالرحےم زےارتوال نے کہا ہے کہ پولےس کی جانب سے نہتے ےنگ ڈاکٹرز اور پےرامےڈےکس کے پرامن مشترکہ احتجاج پر لاٹھی چارج ،سخت ترےن تشدد ،انھےں زخمی کرنے اور 50کے قرےب ان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہے اور آئےن پاکستان کے انسانی حقوق کے21 آرٹےکل جس مےں انجمن سازی ،پارٹی بنانے، اجتماع اور تقرےر کرنے کی آزادی دی گئی ہے لےکن آج پولےس کا
نہتے اور انسانےت کے مسےحا پر حملہ دراصل آئےن کی خلاف ورزی ہے۔ اور کسی بھی سرکاری ملازم کو ملکی آئےن کی پائمالی کا اختےار حاصل نہےں ۔ وہ ےنگ ڈاکٹرز اور پےرامےڈےکس کے پرامن مشترکہ دھرنے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اےک طرف اسلام آباد ڈی چوک اور رےڈزون مےں 126دن مسلسل دھرنے ، سپرےم کورٹ ، ملک کی پارلےمنٹ کو زبردستی بند کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی تھی اور دوسری طرف پرامن ڈاکٹرز کے احتجاج پر بلاجواز غےر قانونی تشدد اورگرفتارےاں موجودہ سلےکٹڈ حکومتوں کی دوغلی پالےسی اور عوام دشمن اقدامات کو ثابت کرتی ہے جو ہر صورت مےں قابل مذمت اور قابل گرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ےنگ ڈاکٹرز اور پےرامےڈےکس کے مطالبات کو تسلےم کرنے اور پورے ملک مےں ڈاکٹروں کےلئے مقرر کردہ تنخوا ہ کے برابر تنخواہ دےنے ،سرکاری ہسپتالوں مےں پرائےوٹائزےشن کا نظام مسلط کرنے کےخلاف اور سرکاری ہسپتالوں مےں مرےضوں کی ضرورت کی ادوئےات مہےا نہ کرنے اورحسب ضرور ت مشےنری ،سٹی سکےن ، اےم آر آئی اور دےگر تمام علاج ومعالجہ کے متعلق ساز وسامان کی مرمت کے مطالبے جائز اور برحق ہے اور اسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ دارےوں مےں شامل ہےں۔