برطانیہ اور جاپان کے مابین دو طرفہ عسکری تعیناتی کا معاہدہ طے پا گیا

0 90

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ اور جاپان کے درمیان دو طرفہ عسکری تعیناتی کا ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو طرفہ معاہدے کے بعد برطانیہ، جاپان میں زمینی رسائی حاصل کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔ دوطرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے برطانیہ کے ٹاور آف لندن میں تقریب منعقد کی گئی جہاں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اور ان کے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا نے معاہدے پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جاپان اور برطانیہ اپنی اپنی سرزمین پر ایک دوسرے کی افواج تعینات کر پائیں گے۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ گذشتہ ایک صدی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان یہ طے پانے والا ایک انتہائی اہم دو طرفہ دفاعی معاہدہ ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.