ڈیرہ اللہ یار ، واٹر سپلائی کی بوسیدہ پائپ لائنیں شہریوں کے لیے درد سر بن گئیں
ڈیرہ اللہ یار(ویب ڈیسک)ڈیرہ اللہ یار میں واٹر سپلائی کی بوسیدہ پائپ لائنیں شہریوں کے لیے درد سر بن گئیں پائپ لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث سیوریج کا گندا پانی واٹر سپلائی کی لائنوں کے ذریعے گھروں تک پہنچ رہا ہے جبکہ سڑکوں اور اہم چوراہوں پر بھی جوہڑ بن کر آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے واٹر سپلائی کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار، ایری گیشن گیٹ، نادراہ سینٹر، ڈی سی چوک، جتوئی محلہ، کھوسہ کالونی چوک و دیگر مقامات پر گزشتہ کئی عرصے سے
پانی جوہڑ بن کر شہریوں کا نہ صرف منہ چڑاتا رہتا ہے جبکہ آمدورفت میں بھی رکاوٹ کا باعث بنا ہوا ہے واٹر سپلائی سے پانی کی سپلائی شروع ہوتے ہی ان علاقوں میں پانی گھروں تک پہنچنے کی بجائے زیادہ تر ضائع ہو جاتا ہے دوسرے علاقوں میں واٹر سپلائی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی جمع ہو کر گھروں تک پہنچتا ہے جو کہ آلودہ اور بدبودار ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ حکام واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کی بجائے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں بارہا شکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔
[…] شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم […]