رئیس سکندر خان باریجہ ودیگر نےاپنی برادری سمیت نوابزادہ طارق خان مگسی کی جنرل الیکشن ووٹ دینے کی حمایت کردی

0 52

گنداواہ /رپورٹ ریاض احمد ساسولی)
نوابزادہ احمد خان مگسی ، نوابزادہ حسن خان مگسی نے دوسرے روز الیکشن مہم کے دوران اپنے حمایتیوں کے ہمراہ جھل مگسی کے مختلف علاقوں میں اقوام سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کی۔

جس میں میر مشتاق خان بیڑاکھانی مگسی، شمبانی برادری کے معزز شخصیت میر احمد مگسی ،حاجی محمد مرید شمبانی ، حاجی لائق خان شمبانی ، غوث بخش راہیجہ ، لہڑی خان باؤٹھانی مگسی ، استاد درمحمد خان شمبانی ، گلبہار خان ساکھانی ، ڈاکٹر صدر الدین شمبانی ، آدم خان مگسی، حاجی جھنڈا خان مگسی ، نہال خان مگسی ، شھنواز خان وزدانی مگسی ،تیمور مگسی کے ہمراہ گوٹھ کھدھانی میں گلبہار ساکھانی ، غلام شبیر ساکھانی ، گوٹھ ڈتل خان میرجت میں رئیس ڈتل خان ، گلبہار میرجت ، پنج کھبڑ میں رئیس گلبہار کوسو ، محمد معشوق کوسہ ، گوٹھ کھچی میں رئیس ضمیر احمد سیہانی ، رئیس نظیر احمد سیہانی، استاد نثار احمد سیہانی ، اور کھچی جدید میں عبدالرحیم کھچی ، رئیس محبوب علی جمالانی مگسی ، گوٹھ یار محمد آدمانی ، رئیس شھنواز خان مگسی ، میر امیر جان مگسی ، غلام رسول مگسی ،لعل خان مگسی ، عبدالجبار مگسی و دیگر لوگوں سے کثیر تعداد میں ملاقاتیں کی جس میں تمام معززین اور معتبرین نے اپنی اپنی برادریوں کے ہمراہ جنرل الیکشن 2024 حلقہ پی بی 11 جھل مگسی بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ طارق خان مگسی کے حق میں نعرے بازی کی اور نوابزادہ طارق خان مگسی کو ووٹ دینے کی بھرپور حمایت کردیا ، جبکہ ڈاکٹر لیاقت علی باریجہ کی جانب سے نوابزادہ احمد خان مگسی نوابزادہ میر حسن خان مگسی کی اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا اور رئیس سکندر خان باریجہ ، صدر الدین باریجہ عمران باریجہ نے بھی اپنی برادری سمیت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نوابزادہ طارق خان مگسی کی جنرل الیکشن ووٹ دینے کی حمایت کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.