مرکزی مسلم لیگ نے کراچی سے 53امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے
کراچی ( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے کراچی سے 53امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔ قومی اسمبلی کے لیے 17 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کےلیے 36امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے۔مرکزی مسلم لیگ کے بائب صدرفیصل ندیم این اے235اور کراچی کے صدراحمدندیم اعوان پی ایس 97سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔قومی اسمبلی کےلیےعبدالرحیم سالار کوNA229 ،شاہد صدیق کوNA232 ،مدثر یعقوب کوNA233 ،عمران علی کو NA236 ،محمد یوسف بھاٹی کو7 NA23 ،حمزہ میمن کو NA 239 ،مہدی اسحاق کوNA240 ،تاج محل کو NA241 ،عبدلوحید عابد کوNA242 ،عبدالرحیم کو NA243 ،سید رباب حیدرکو NA245 ،امجد اسلام امجدکو NA246 ،محمد امین کو NA247 ،نورین کامران کو NA248 ،عبدالعظیم خان کو NA249 ،محمد بلال حیدرکوNA250 کا پارٹی ٹکٹ جاری کیاگیاہے۔جبکہ صوبائی اسمبلی کےلیےعمار عبداللہ رفیق کو PS84،آدم خان کو PS85 ،محمد بلال کو PS86 ،انیس انصاری کوPS89 ،مطیع اللہ کو PS90 ،نعمان علی کو PS91 ،عمیر شکیل کو PS94 ،ہزار خان کوPS96 ،حافظ عبدالقیوم کو PS98 ،محمد یوسف خان کوPS99 ، محبوب علی کو PS100 ،محمدعارف کو PS102 ،محمد خالد کو PS103 ،محمد عمر خان کو PS104 ،سید اسامہ اختر کوPS105 ،محمد عمران کو PS106 ،محمد خان کو PS107 ،محمد نعمان کو PS108 ،عبدالرافع کوPS109 ،جنید میمن کو PS110 ،عبدالوہاب کو PS112 ،حماد احمد کوPS113 ،عبدلقادر کوPS114 ،سجاد حسین کو PS115 ،محمدالیاس کوPS116 ،محمد یحییٰ کوPS119 ،امداد علی کو PS120 ،عبدالرحمن کوPS121 ،محمد فیصل چوہدری کوPS123 ،محمد اسلم کو PS124 ،جرائد ہمدانی کو PS126 ،عمران ثانی شیخ کو PS127 ،اسما انصاری کوPS128 ،اقبال راجپوت کوPS129 ،فیصل رحمن کو PS130 کا پارٹی ٹکٹ جاری کیاگیا ہے۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کا کہنا تھا کہ نسل درنسل عوام کا خون چوسنے والے نئے منجن کے ساتھ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔لیکن کراچی کےعوام اس بار شور کو نہیں بلکہ شعور کوووٹ دیں۔مسائل کے حل کے لیے کرسی کےنشان پر مہر لگا کر دیانتدار دار قیادت کو منتخب کریں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ پڑھے لکھے، دیانت داراور محب وطن قیادت کو اسمبلی میں پہنچاکرعوام کامقدمہ لڑے گی۔