جو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹربنائیں گے،عمران خان
جو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹربنائیں گے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں،جو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹربنائیں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہوا،اجلاس میں سینیٹ کیلئے حتمی امیدواروں کے ناموں پرغور کیاگیا،سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پرمشاورت مکمل ہو گئی، اجلاس میں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کرسینیٹ ٹکٹ دینے پراتفاق کیاگیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پیسوں سے ایوان میں آنے والے عوام کا کبھی نہیں سوچ سکتے،ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔
[…] آباد(ویب ڈیسک )ایوان بالا نے عوام کو انسداد کورونا ویکسین کی مفت یاعالمی منڈی کے […]