پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

0 160

ملتان(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ، البتہ اس فیصلے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں گذشتہ کچھ روز سے گردش کر رہی تھیں

 

اور کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں متوقع نشستیں حاصل کرنے کے بعد چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کا نام دے گی۔ لیکن پارٹی سینئیر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے اس فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی مقف سامنے نہیں آیا

 

۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ،

 

الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے

 

، نامزد امیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔

 

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ انتخابات 2021 پی ٹی آئی کے 28 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان ہے

 

اور پیپلز پارٹی کے 19 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ مسلم لیگ (ن)کا 18 نشستوں کے ساتھ تیسری جماعت بننے کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.