عوامی ووٹ کی بجائے دھاندلی اور سلیکشن سے بننے والی حکومت کو قوم مسترد کرچکی ہیں،حافظ حمداللہ
عوامی ووٹ کی بجائے دھاندلی اور سلیکشن سے بننے والی حکومت کو قوم مسترد کرچکی ہیں،حافظ حمداللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولاناحافظ حمداللہ نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آئے حکمران قبول نہیں ملک میں آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے
پی ٹی ایم کا مقصد ملک میں آزاد جمہوری فضا کو بحال کرانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں بزم محمود کرم ایجنسی ضلع پشاور کے زیراہتمام منعقدہ بزم محمود کانفرنس بیاد الحاج منیرخان اورکزئی مرحوم سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام فاٹا کے امیر و رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور مولانا جلیل جان اور دیگر نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ ملک پر سیاسی لوٹوں موسمی پرندوں اور سلیکٹیڈ ٹولے کی سرکار مسلط ہے عوامی ووٹ کی بجائے دھاندلی اور سلیکشن سے بننے والی حکومت کو قوم مسترد کرچکی ہیں ان حکمرانوں میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز ہوتی تو یہ خود بخود مستعفی ہوجاتے انہوں نے کہا کہ عوام غربت اور مہنگائی کے چکی میں پسی جارہی ہے حکومت کو عوام اور عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے برسر روزگار ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج بنایا انکی ناقص پالیسیوں اور نااہلیت کی وجہ سے آج ملک کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یزیدی حکومت کے خلاف حق کی آواز بلند کی ہے قوم پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں