پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا

1 265

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں کراچی کےمختلف علاقوں میں رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ خواتین اور مرد رکنیت سازی کے لیے کیمپوں پر بڑی تعداد میں موجود رہے۔۔کراچی کے صدرشہباز عبدالجبارنے

 

رہنماؤں کےہمراہ کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر شہباز عبدالجبارکا کہناتھا کہ کراچی کے عوام روایتی سیاست دانوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔روٹی ، کپڑا،مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو دووقت کی روٹی کےلیے دربدر کردیا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے

 

کےبجائےعوام کو لوٹنے میں توانائیاں صرف کررہی ہے ۔عوام شہر کو مسائل کی آماج گاہ بنانے والی جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ قائداعظم کی حقیقی جماعت بن کر سامنے

 

آئےہے۔ملک سے فرسودہ سیاسی نظام کے خاتمہ کے لیے عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ممبر بنے۔شہباز عبدالجبار نے شہریوں کو ممبر شپ کےلیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حصہ بنیں اور ایک حقیقی معنوں میں اسلامی و فلاحی پاکستان کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان اور آئی ایم ایف کا ٹیکسوں پر عدم اتفاق برقرار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.