ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، سید فرید احمد شاہ دوپاسی
بولان(نامہ نگار)ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہےڈھاڈر کو جدید سٹی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے سید فرید احمد شاہ دوپاسی نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر
سابق ادوار میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بحالی، نئے روزگار مواقع پیدا کرنا معزور اور اقلیتی کوٹہ کو بڑھانا میرے ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد پیش کرنے والوں عوام کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ پینل قائدین اور ڈھاڈر کے عوام نے جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ اس اعتماد کو بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرینگےڈھاڈر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے سب سے پہلے سابقہ ادوار میں جن ملازمین کو روزگار میں مستقل نہیں کیا گیا ان کی مستقلی کو یقینی بنائیگے اس کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی میں ملازمت کے مواقع پیدا کرکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ہماری کامیابی میں ڈھاڈر کے منتخب کونسلروں اور عوام کی ہمدردی غریب مظلوموں کی دعا شامل ہے، خاص کر معزور افراد اور اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے ملازمتوں میں معزور افراد اور اقلیت کا کوٹہ بڑھا کر ان کا جائز حق دلانے کی بھر پور کوشش کرینگےانہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا علاقے کے عوام کے ساتھ ہے عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل اور پریشانیوں سے واقف ہے ماضی کی تجربات کا فائدہ اٹھا کر ان مسائل اور ان کے حل کی ہر ممکن کوشش کرینگے صحت اور تعلیم کے شعبہ کو درپیش مسائل کو حل کرکے ڈھاڈر کے شہریوں کو معیاری اور جدید تعلیم دلانے کے لئے تعلیمی اداروں کی بحالی اور نئے تعلیمی اداروں کی قیام کے عمل کو یقینی بنائنگے اسی طرح ڈھاڈر کے ہسپتال کے مسائل اور ڈھاڈر سمیت دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لئے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی کی ضرورت ہے میری اور میری ٹیم کی کوشش ہوگی کہ علاقے میں صحت کے شعبہ کو مزید بہتر بنائیں ڈھاڈر کے شہر کے مسائل کو حل کرکے ایک جدید اور ماڈل شہر بنانے کے لئے ایک ماسٹر پلان ترتیب دینگے جس سے حلقہ میونسپل کمیٹی شہر میں بسنے والی عوام کی مشکلات میں آسانی ہوگی انکا مزید کہنا تھا کہ پینل قائدین، کارکنان اور ڈھاڈر کے عوام کا مشکور ہوں یہ جیت ان تمام پینل کارکنان کے نام کرتا ہو جو دن رات محنت کرکے کامیابی میں کردار ادا کیا