بولان بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب دربار کے مقام پر گاڑی اوررکشے میں تصادم
بولان بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب دربار کے مقام پر گاڑی اوررکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بولان کے علاقے مچھ میں دربار کے مقام پر گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور زاوخان جاںبحق جبکہ رکشے میں تین دیگر سوار افراد زخمی ہوگئے لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں سے لاش کوضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ۔