سبی کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے کہا ہے کہ ہرنائی سمیت سبی ڈویژن میں
سبی کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے کہا ہے کہ ہرنائی سمیت سبی ڈویژن میں شامل علاقون میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے سروئے کاکام تیزی سے جاری ہے ہرنائی میں بارشوں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا قدرتی آفات کا مقابلہ ہم صبر وہمت سے کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزماں کیانی ، سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی ، پی اے ٹو کمشنر ذیشان طاہر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان و چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر سبی ڈویژن میں شامل سبی ڈیرہ بگٹی کوہلو ہرنائی بارکھاں میں حالیہ بارشوں کے باعث عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ بارشوں کی مانیٹرنگ کے لئے بھی تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت کمشنر آفس سبی میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی مکمل مانیٹرنگ اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے24 گھنٹے کام کررہا ہے سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی بارکھان ہرنائی میں ہونے والے نقصانا ت کے لئے مانیٹرنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ہرنائی کے کئی علاقے ایسے بھی ہے جن میں بارشوں سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور نقصانات بھی زیادہ ہوئے کئی علاقوں میں برف باری سے بھی زندگی متاثر ہوئی اس کے لئے تیزی سے سروئے کا کام جاری ہے تاکہ نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا جائے قدرتی آفات میں ہمیںہمت و صبر سے کام لینا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جاسکے تاکہ ان کے مسئلہ مسائل میں کمی آئی انہوں نے کہا کہ سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھیجا ہے جس کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال ممکن بنا کر عوامی مسائل کو حل کررہے ہیں ہرنائی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو بہتر بنایا جارہا ہے تمام بارساتی ندی نالوں دریا اور ناڑی ڈیم پر حفاظتی اقدامات کو بھی یقین بنایا جارہا ہے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی مانیٹرنگ کریں اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی بروقت کاروائی کرکے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقین بنائیں ۔