اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا اجلاس سے خطاب
نیو یارک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کومعاشی آزادی مہیا کر رہا ہے،یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہیں، خواتین کو خود مختارکر کے معاشی مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔نیویارک میں خواتین کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا جب کہ پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جب کہ پاکستان میں بحالی کا محورخواتین کے لیے تربیتی پروگرامز ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ خواتین کو خود مختارکر کے معاشی مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں جب کہ تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے تکنیکی اورتربیتی نشستیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کومعاشی آزادی مہیا کر رہا ہے اور یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہیں۔