کشمیری کمیونٹی کا انسانی حقوق ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج،انسانیت کے بنیادی حقوق پر بھارتی ڈاکہ زنی روکنے کا مطالبہ
جنیوا جنیوا میں کشمیری کمیونٹی نے اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کے بنیادی حقوق پر بھارتی ڈاکہ زنی کو روکے، جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بندوق کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔مقررین نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے پاکستان میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ خطے کے امن کیلیے بھارت کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اپنائے۔ایک روز قبل 10 مارچ کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مسلم اور دیگر اقلیتی کمیونٹی کے مظاہرین پر ہندو شرپسندوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔