وینزویلا میں سیاسی بحران بدستور برقرار ، امریکا نے روسی بینک پر پابندی عائد کردی

0 115

واشنگٹن وینزویلا میں سیاسی بحران بدستور برقرار ہے جبکہ امریکا نے ایورو فنانس موسنار نامی روسی بینک پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق روسی بینک وینزویلا کی آئل کمپنی سے کاروبار کررہا تھا، جس کے باعث امریکا نے بینک پر عالمی پابندیاں عائد کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا وینزویلا بحران کے حل پر زور دے رہا ہے جبکہ مقامی حکومت کی جانب سے شدید مزاحمت اور مخالفت کا سامنا ہے۔اپوزیشن لیڈر اور خود ساختہ وینزویلا صدر جون گائیڈو نے امریکا سمیت کئی یورپی ممالک کی بھی حمایت حاصل کررکھی ہے، اور عوام کی بڑی تعداد میں حمایت کے باعث مقامی حکومت پر شدید دبا ہے۔علاوہ ازیں امریکی کانگریس کے دو خواتین اراکین نے وینزویلا کی سرحد کے قریب کولمبیا کے ایک قصبے کا دورہ کیا، جہاں سیاسی بحران کے باعث کئی وینزویلا مہاجرین مقیم ہیں۔دوسری جانب وینزویلا حکومت نے اپوزیشن لیڈر پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، اور گرفتاری کا بھی خطرہ ہے، حال ہی میں جون گائیڈو مختلف ملکوں کا دورہ کرکے ملک لوٹے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.