سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب خلاف ضابطہ تقرریاں عمل در آمد کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب خلاف ضابطہ تقرریاں عمل در آمد کیس نمٹا دیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے کہاہے کہ نیب کے متاثرہ ملازمین داد رسی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں ،سپریم کورٹ نیب کا سپروائزر نہیں، نیب کس کو رکھے نہ رکھے یہ سپروائز نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب کے انتظامی فیصلوں سے کوئی ملازم متاثرہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت سے نیب کے بارے آبزرویشنز کیوں مانگتے ہیں۔ وکیل نیب نے کہاکہ نیب میں تقرریوں کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہو چکا ہے،سفارشات پر عمل در آمد کی رپورٹ بھی عدالت میں دے چکے ہیں۔