بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو بتا دیں ، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں،شاہد خاقان عباسی

0 24

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور چوہدری اعتزاز احسن کے بیانات قیادت بارے بیانات پرسخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو بتا دیں ، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں،شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں،(ن) لیگ کے ناراض رہنمائوں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ( ن) تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے ۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگی رہنمائوں کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں، انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ (ن )لیگی رہنمائوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات کی ہے، پارٹی رہنمائوں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے۔ نوازشریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں، وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے۔ شاہد خٰاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن میں( ن) لیگ کی جماعت ہی بول رہی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف بولتی ہیں نہ عوام کے حق میں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو بتا دیں دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.