مصرمیںگارمینٹ فیکٹری میں آتشزدگی، 20افراد ہلاک،24زخمی
چار منزلہ عمارت میں واقع اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ،سرکاری حکام
قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں ایک گارمینٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔آتشزدگی کے اس واقعے میں دو درجن سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ میں سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ
ایک گارمینٹ فیکٹری میں آگ لگ جانے کے واقعے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور چوبیس دیگر زخمی ہو گئے ۔حکومت کی طر ف سے جاری ایک بیان کے مطابق چار منزلہ عمارت میں واقع اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔آتش زدگی کا یہ واقعہ قاہرہ سے 35 کلومیٹر شمال میں واقع عبور صنعتی زون میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا۔ مقامی حکام کا کہنا تھا
کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پندرہ فائر انجنوں کو لگایا گیا جو کافی مشقت کے بعد آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔پیش آنے والا آتش زدگی کا یہ واقعہ مصر میں آگ لگنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ ملک میں سیفٹی کے معار اور آگ پر قابو پانے سے سے متعلق ضابطوں کے نفاذ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔گزشتہ ماہ ہی قاہرہ کے مصروف ترین
شاہراہ کے کنارے ایک تیل پائپ لائن سے تیل رسنے کی وجہ سے ادھر سے گزرنے والی کاروں میں آگ لگ گئی تھی جس کے سبب کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔تقریبا چھ برس قبل عبور میں ہی ایک تین منزلہ گودام میں آگ لگ جانے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حادثہ ایک ایلیویٹر کے اندر گیس کنٹینر کے پھٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
[…] میں کاٹن فیکٹری میں گیس پائپ لائن میں کام کے دوران دھماکہ 11 مزدور جھلس […]