سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے ، مریم اور نگزیب 

0 437

سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے ، مریم اور نگزیب 

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ان کی چوری بے نقاب ہو گئی ہے،پہلے ڈسکہ کے الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کیا گیا ، جو حرکت کی گئی سکریسی آف ووٹ کو ٹیمپر کرنے کی کوشش کی گئی ،یہ آئینی

جرم اور غیر قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے یہ حرکت کیوں کی گئی ،سینٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے ،چیئرمین سینٹ موجود ہے یہ حرکت کس نے کی نظام کو بدبودار بنا رہے ہیں ،ان کو پتا ہے یہ ہار رہے ہیں جنہوں نے یہ حرکت ان کو عوام کے سامنے لانا چاہیے ،2018کے الیکشن میں آر ٹی ایس کو بیٹھنے سے آج تک ایک تسلسل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.