بھارت نے میزائل فائر کے بارے پھر سے اپنی بے عزتی کرالی
اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک غیرذمہ دار ملک ہے، ایک ایٹمی ملک پر میزائل فائر ہونا سنجیدہ معاملہ ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنی چاہئیں، بھارت کے غیر زمہ دارانہ اقدامات خطے اور پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں۔ 9 مارچ 2022 کو ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعہ اور اس کے بارے میں بھارتی حکومت کی وضاحت
پر اپنے ردعمل میں معید یوسف نے کہا کہ ایک بہت ہی انہونا اور خطرناک واقعہ پیش آیا، ہندوستان کی سرزمین سے ایک سپرسانک میزائل چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتا ہوا اڑھائی سو کلو میٹر پرواز کر کے پاکستان کی سرزمین پر میاں چنوں کے پاس آ کر گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اڑھائی دن بعد ہندوستان کی حکومت کو یہ توفیق ہوئی کہ وہ ہمیں اور دنیا کو ایک سٹیٹمنٹ کے ذریعے بتائیں کہ وہ ہمارا میزائل تھا، یہ بات پاکستان نے کل ہی دنیا کو بتا دی تھی اور وہ آج تسلیم کر رہے ہیں کہ
ہمارا میزائل تھا اور غلطی سے چل گیا لیکن غلطی سے چل کر میزائل کا رخ پاکستان کی طرف ہی ہو گیا اور یہاں آ کر گر گیا۔ معید یوسف نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو جوہری ہتھیار رکھتا ہے، دنیا کو پرچار کرتا ہے کہ بہت ہی زمہ دار ملک ہے اور پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھاتا ہے لیکن بدقسمتی سے دنیا نے بھی اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں جو اس غلط فہمی میں ہے کہ ہندوستان شاید چین کے خلاف ان کا حلیف ہے۔
[…] کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جہاز […]