بھارت میں وزیراعلیٰ پنجاب کو موبائل فون ریپیئرنگ کرنے والے کے ہاتھوں شکست ہوگئی

1 309

بھارت میں وزیراعلیٰ پنجاب کو موبائل فون ریپیئرنگ کرنے والے کے ہاتھوں شکست ہوگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی بھادور اور چمکور صاحب میں اسمبلی کی دونوں سیٹوں سے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں سے انتخابی جنگ ہار گئے اور انہیں بھادور میں موبائل فون ریپیئر کرنے والے نوجوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق چرنجیت سنگھ چنی کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سیاسی حریف لبھ سنگھ اویوک نے بھادور سیٹ سے 37 ہزار 558 ووٹوں کے

 

فرق سے شکست دی۔انتخابات کے موصول ہونے ابتدائی رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی ریاست میں بھاری مارجن سے انتخابی دنگل جیت رہی ہے، پنجاب کے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قائد اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ چرنجیت سنگھ کو کس امیدوار نے شکست دی ہے؟ امیدوارلبھ سنگھ اویوک نے جو موبائل فون مرمت کرنے والی ایک دکان پر کام کرتے ہیں۔35 لبھ سنگھ اویوک نے 2013 میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) میں ایک رضاکار کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی، اس کے والد ایک ڈرائیور ہیں، جب کہ اس کی ماں ایک سرکاری اسکول میں ایک سوئپر ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] وزیراعلیٰ کا انتخاب؛ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پر حکومتی ارکان کا حملہ اور شدید تشدد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.