پنجاب میں 56 کمپنیوں کے کان کنی کے لائسنس منسوخ

0 154

پنجاب میں 56 کمپنیوں کے کان کنی کے لائسنس منسوخ

نگراں پنجاب کابینہ نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی شروع کرنےکی منظوری دے دی۔کابینہ نے لائسنس منسوخ کرنے سےمتعلق تمام قواعدوضوابط کومکمل کرنے کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی۔

نگراں پنجاب حکومت نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 9واں اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ ارکان کی جانب سے کہاگیا کہ ماضی قریب میں بغیر بڈنگ اور اوپن آکشن کےذریعےمن پسند کمپنیوں کولائسنس جاری کیےگئے، خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکےقومی خزانےکواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ کان کنی کیلئے لائسنس کا اجراء کھلی نیلامی کے ذریعے کیا جائےگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.