چیف اکرام الدین کی صدر آصف علی زرداری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر آصف زرداری کو مبارکباد دیتے ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر تےہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بیرونی ممالک اور خاص کر یورپ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے اووسیز پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔