دالبندین احساس پروگرام سے بہتر انداز میں مستحقین رقوم وصول کررہے ہیں
چاغی: دالبندین احساس پروگرام سے بہتر انداز میں مستحقین رقوم وصول کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کا کہنا تھا دالبندین میں احساس پروگرام میں حالیہ دنوں پانچ سو روپے کی کٹوتی کے شکایت ہوئی تھی ہم نے بر وقت نوٹس لیکر معاملہ حل کردیا انکا مزید کہنا تھا کرونا وائرس کے احتتیاطی تدابیر اور گرمی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول ہال میں کرسیاں لگا کر ہر مستحقین کو نمبر وائز اور بہتر انداز میں رقوم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور لیویز اہلکار بھی تعینات کردیا ہے تمام مستحقین کو بہتر انداز میں ایک ڈسپلین کہ تحت 12 ہزار روپے احساس پروگرام کے ذر یعے دالبندین احساس پراگرام سینٹر سے مل رہے ہیں اور مستحقین اپنا رقوم خوش اسلوبی کے ساتھ وصول کررہے ہیں یاد رہے گزشتہ روز مستحقین نے شکایت درج کیا تھا کہ احساس پروگرامز رقوم دینے والے ایجنٹ پانچ سو روپے کٹوتی کرتے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے بر وقت نوٹس لیا تھا اب تمام مستحقین کو بہتر انداز میں رقوم کی فراہمی بغیر کسی کٹوتی کے دیئے جارہے ہیں مستحقین نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی بر وقت نوٹس لینے اور مستحقین کو ایک ڈسپلین کے تحت رقوم کی فراہمی کو سرآہا گیا ۔