سینیٹر شبلی فراز کا نامور صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹر شبلی فراز نے نامور صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ
ہم صحافتی میدان کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری قدروں کے فروغ میں ان کے روشن کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔