بلوچستان کو ہم کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے،بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج

1 415

بلوچستان کو ہم کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے،بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ (خبر غضنفر کھیتران) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان کو جنوب و شمال کے نام پر تقسیم کرنے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماوں نے شرکت کی

اور کہا کہ بلوچستان ایک تھا ایک ہے ایک رہے گا۔ بلوچستان کو ہم کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے۔ بلوچستان ہماری زمین ہے ہمیشہ بلوچستان کے خلاف غلط پالیسیوں کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے آواز اٹھایا اور بی این پی ہمیشہ غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔

احتجاج میں مرکزی اہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، سی سی ممبر شمائلہ اسماعیل، آغا خالد دلسوز، علی احمد قمبرانی، مبارک ہزارہ، وڈیرہ غفار کھیتران، اسد سفیر شاہوانی، ادریس پرکانی، غضنفر محمد کھیتران و دیگر نے شرکت کی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ترقی کامطلب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.