مسلم باغ میں مسافر کوچ کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے : عبدالمالک شاہوانی

تمام ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک لانے کا مطالبہ

0 236

مسلم باغ میں مسافر کوچ کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے : عبدالمالک شاہوانی

مسلم باغ میں مسافر کوچ کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے مالکان کا نقصان کا ازالہ کیا جائے،ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء حاجی میر عبدالمالک شاہوا نی مستونگ،ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء حاجی میر عبدالمالک شاہوانی نے مسلم باغ میں مسافر کوچ کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک لانے کا مطالبہ کیا ہے

انہوں نے کہا سڑکوں پر حادثات روز کا معمول ہے جو کہ قدرتی ہوتے ہیں اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ مسافر کوچ کو جلا کر مالکان کو نقصان پہنچایا جائے ایک قبائل کا نواب کا مشتعل افراد کو مسافر کوچ کو جلانے کا حکم دینا سمجھ سے بالا تر ہے نوابوں اور سرداروں کا کام قبائلی و تصادم کو روکنا ہوتا ہے نا کہ جلتی آگ پر پیٹرول ڈال کر اس کو بڑا کیا جائے اس طرح کی واقعات سے مزید تصادم جنم لیتے ہیں انہوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوس ناک واقع میں شامل تمام افراد کو سزا دیا جائے جبکہ مالکان کا نقصان کا ازالہ کیا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.