قلات دشت گوران کے قبائلی رہنما میر پسندخان مینگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ
قلات دشت گوران کے قبائلی رہنما میر پسندخان مینگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دشت گوران میں پانی کابحران شدت اختیاکرچکاہے رمضان شریف کی بابرکت مہینے میں عوام پانی کے بوندبوندکرترس رہی ہیں واپڈاحکام غلط پالیسیوں کی وجہ سے رمضان شریف میں عوام سحر و افطار کے ٹائم بجلی کی نعمت سے محروم ہے ایک طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ نیعوام کاجینا دو بھرکردیاہے دوسری طرف وولٹیج کی کمی پیشی کی وجہ سے ٹوب ویل نہیں چل رہے ہیں عوام کئی کلو میٹردورسے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے رمضان شریف میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہاکہ رمضان شریف میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی مگر اس کے برعکس لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے روزہ داروں کو پانی کے حصول کیلے سخت پریشانی کاسامناہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دشت گوران میں بجلی بحران کا نوٹس لے کر بجلی کامسئلہ حل کریں۔