سبی ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے

0 4

سبی ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری کی زیر نگرانی آج ہفتہ کے روزمیونسپل کمیٹی کے سامنے اقبال روڈ پر رمضان سستا بازار قائم کیاگیا جس میں اشیاء خوردونوش کے مختلف اسٹال لگائے گئیسیکورٹی انتظامات بہتر طور پر کئے گئے تحصیلدا ر سبی نصیراحمد ،رسالدار لیویز میر عارف مری ،شہباز خان باروزئی ،اور لیویز اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیرہے تھے سستا بازار میں عوام الناس نے انتہائی دلچسپی لی اور تمام اسٹالوں میں خریداروں کارش رہا عوام نے سستے دامو ں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو سراہا اور حقیقی معنو ں میں مستفید ہوئیسستا بازار میں مرغی کا گوشت ،سبزی ، چینی ، بڑا گوشت’ چاول،دودھ ،دہی،کھجور،آٹا شربت، سستے داموں مہیا کیا گیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کی طرف سے بھی اسٹال قائم کیا گیا جس سے عوام نے خریداری کی مجموعی طور پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی طرف سے قائم کیا گیا سستا بازار انتہائیکامیاب رہا اور لوگوں نے زیادہ تعداد میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اورخریداری کی جس سے عوام کو کافی ریلیف ملا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.