فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل گھبراہٹ محسوس کررہی ہوں،دیشا پٹانی
فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل گھبراہٹ محسوس کررہی ہوں،دیشا پٹانی
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل پرجوش بھی ہوں اور گھبراہٹ بھی محسوس کررہی ہوں۔فلم ’رادھے‘ میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال کے جواب میں دیشا پٹانی نے کہا کہ سلمان خان،رندیپ ہودا اور جیکی شروف لیجنڈ اداکار ہیں،ان کیساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔شوٹنگ کے ہر دن ان تمام لوگوں سے سیکھنے
کا موقع ملا۔میں نے بھارت کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔دیشا پٹانی نے مزید کہا کہ سلمان خان کا الگ ہی اسٹائل ہے، انکی موجودگی بہت بڑی چیز ہے،وہ جب ڈانس کرتے ہیں تو لوگ کسی اور کو نہیں دیکھتے۔دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے والوں کا ردعمل جاننے کے لئے پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ’رادھے‘ لوگوں کو پسند آئے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کل سنیما گھروں اور دیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے۔سلمان خان نے فلم کی آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم سے کورونا متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
Pacco Prezzo Per Pillola Risparmio Bonus 2 generic cialis 5mg
Our purpose is to save you money on your Prescribed Drugs buy priligy 30mg The incidence of reflux and urethral stenosis
[…] گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں، مونس الہی […]