عمران خان کی حمایت میں بھارتی اداکارہ میں سامنے آگئیں

1 603

عمران خان کی حمایت میں بھارتی اداکارہ میں سامنے آگئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں اتر آئیں۔

سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ عمران خان نے صحافی کے سوال پر کیا جواب دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

راکھی ساونت نے اپنے ٹک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اٹھو پاکستانیوں جاﺅ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل جاتے۔راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

کیا عمران خان اور عمر عطاء بندیال کی میچ فکسنگ ہوئی تھی،ایک اور کلپ وائرل ہوگئی

بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

سمی گریوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکامی کی بہت سے وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن کرپشن ان میں سے ایک کبھی نہیں ہوسکتی۔ عمران خان کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے  برطرف کردیا گیا ہے۔

ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟ وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا

سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا عمران خان کی رہائی پر ردِعمل


لندن ( ویب ڈیسک) سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اینڈریو ٹیٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا حکم جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ایک اچھا اور ایماندار عدالتی نظام موجود ہے۔واضح رہے کہ عدالت عظمی نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

عمران خان نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان کی حمایت میں بھارتی اداکارہ میں سامنے آگئیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.