شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 2 حملوں میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے حسن خیل میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ایک اور واقعے میں میر علی کے علاقے سیمن میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چوکی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے حملوں کے فوری بعد علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔