(ن) لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ 2019-2020 مسترد کر دیا

0 150

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے اور عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہے،آئی ایم ایف حکومت قومی معاشی مفادات پر سودے بازی کر چکی ہے،عمران خان آپ خود چاہتے ہیں ملک میں افراتفری ہو تاکہ آپ کی ناکامیوں کا کوئی سوال نہ کرے،عمران صاحب کی مرضی کے عین مطابق نالائق اور جھوٹی حکومت کا بجٹ عوام کی مزید چیخیں نکالے گا ۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نئے مالی سال کے بجٹ 2019-2020 کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب آج آپ کی حکومت نے آپ کی حکومت کی پہلے اقتصادی سروے رپورٹ کس بے شرمی سے پیش کی ، اس کے سو نمبر نالائق اور جھوٹے لوگ کہتے ہیں ہم نے اِس لئے اقتصادی ترقی کے اہداف پورے نہیں کئے کہ مسلم لیگ ن نے بڑے اہداف رکھے تھے ،کوئی اِن نالائقوں اور جھوٹوں کو بتائے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی کارکردگی کے مطابق اہداف رکھے تھے . اِن نالائقوں کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب کوئی اپنی ناکامی کو اتنی بے شرمی اور ڈھٹائی سے پیش کرتا ہے ، آج تک نہیں دیکھا ، صرف آپ ہی یہ کر سکتے ہیں، عمران صاحب ترقی کرتے ہوئے ملک کی ترقی کی شرح کو ماہ میں آدھا کر دیا، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں ،عمران خان آپ خود چاہتے ہیں ملک میں افراتفری ہو تاکہ آپ کی ناکامیوں کا کوئی سوال نہ کرے ،پاکستان کی عوام آج کے بجٹ کے بعد مہنگائی کے بد ترین طوفان کی تیاری کرے۔ انہوں نے کہا آج جو بجٹ نالائق اور جھوٹی حکومت پیش کرے گی وہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ، عوام دشمن بجٹ ہو گا، عمران صاحب کی مرضی کے عین مطابق نالائق اور جھوٹی حکومت کا بجٹ عوام کی مزید چیخیں نکالے گا، آج نالائق اور جھوٹی حکومت جو بجٹ پیش کرے گی، اس سے صرف عمران صاحب علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور فیصل واڈا کو فائدہ ہو گا باقی سب کی چیخیں نکلیں گیں۔مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو معاشی طور پر مفلوج کر رہے ہیں ، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں عمران صاحب آپ نے جان بوجھ کر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے ، عمران صاحب دس ماہ میں آپ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں عمران صاحب جب سے آپ کی ووٹ چور حکومت آئی پاکستان کی عوام کی روٹی، روزگار، ترقی اور جیبوں پہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ماہ میں خوشحال ، ترقی کرتا ، پر امید ملک پہ مایوسی کے بادل چھا گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.