غلط طور پر ان فٹ قرار دیا گیا ہے، محمد شہزاد کا دعویٰ
لندن افغانستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پرتنازع کھڑا ہوگیا۔شہزاد کا کہنا ہے کہ انھیں غلط طور پر ان فٹ قرار دیا گیا، اگربورڈ مجھے نہیں کھلانا چاہتا تو پھر میں کرکٹ چھوڑ دیتا ہوں۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کا اصرار ہے کہ شہزاد کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ اکرام علی خیل کو دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 32سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے جس کے بعد ان کے گھٹنے کا اسکین بھی ہوا، بعد ازاں انھوں نے افغانستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دو میچز بھی کھیلے جس میں آسٹریلیا کے خلاف صفر اور سری لنکا سے میچ میں 7 رنز پر آٹ ہوئے بعد میں انھیں ڈراپ کرکے ٹیم میں اکرام کو شامل کرلیا گیا۔