کورونا،ملائیشیا کا رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

0 125

کوالالمپور: ملائیشیا نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے،شہریوں کو حج پر بھیجنے سے روکنے کا فیصلہ ان کے تحفظ اور صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا بتانا ہے کہ شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ ملائیشین وزارت صحت، حج زائرین فنڈ بورڈ اور اسلامی امور کی قومی کونسل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملائیشین کابینہ کے وزیر ڈاکٹر محمد الباقری نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کے خواہش مند تمام ملائیشین شہریوں کی روانگی آئندہ سال تک معطل کردی گئی ہے۔ڈاکٹر الباقری کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حج پر بھیجنے سے روکنے کا فیصلہ ان کے تحفظ اور صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں نے حج پر جانے کے لیے براہ راست سعودی سفارتخانے سے ویزہ حاصل کیا ان کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملائیشیا میں سعودی سفیر سے اس سلسلے میں ملاقات کی اور انہیں حکومتی فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سعودی عرب میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ دیگر ممالک کو فی الحاج حج کے معاہدے کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.