سریاب روڈ پر کسٹم کے قریب ٹرانسفارمر تیل سے بھرا ٹرک موڑ لیتے ہوئے الٹنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی جسے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کی فوری ہدایات

0 229

سریاب روڈ پر کسٹم کے قریب ٹرانسفارمر تیل سے بھرا ٹرک موڑ لیتے ہوئے الٹنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی جسے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کی فوری ہدایات پر میٹروپولیٹن شعبہ فائر برگیڈ کے جوانوں نے چیف فائر آفیسر عبدالحق اچکزئی کی نگرانی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو رہائشی آبادی تک پہنچنے سے روکا اور جلد قابو پایا جس سے آگ کی لپیٹ میں صرف چند دوکانیں آئیں، میٹروپولیٹن کا عملہ جاے وقوعہ پر 2 دن کام جاری رکھا چیف فائر آفیسر عبدالحق اچکزئی کی سربراہی میں چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی نے عملہ صفائی کی مدد سے سڑک پر پھیلے ہوئے ٹرانسفارمر تیل پر خاکہ اور زیرو بجری ڈلوایا جس سے عوام الناس کو آمد و رفت میں آسانی میسر ہوئی اور دوبارہ آگ بھڑک اٹھنے کا خطرہ بھی ٹل گیا، بعد ازاں گزشتہ روز چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی کی نگرانی میں عملہ صفائی نے موقع کی صفائی کی اور جلنے والا تعمیراتی ملبہ و دیگر کچرے کو اسسٹنٹ انجینئر میکینیکل سرور زہری کی ٹیم نے ڈمپر اور لوڈر کی مدد سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.