صورت حال اس بات کی متقاضی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے،ظفر مرزا
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث صورت حال اس بات کی متقاضی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج پرکام کر رہے ہیں، صوبائی وزراء صحت اور ماہرین سے بھی اس پیکج کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ خصوصی پیکج کورونا وائرس کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ورکز کا تحفظ اور مالی معاونت ترجیح ہے۔