امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھل گئے، حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا

0 120

اسلام آباد : امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھل گئے، حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ جمعہ کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھل گئے۔ وزارت داخلہ نے تمام پاسپورٹ دفاتر کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تمام دفاتر کو حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھنا ہو گا۔ پاسپورٹ دفاترکورونا وبا کے باعث اکیس مارچ کو پورے ملک میں بند کردیئے گئے تھے۔ تمام پاسپورٹ دفاتر صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔تمام دفاتر میں پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ پاسپورٹ سینٹرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ صرف ارجنٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.