بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22-2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیدیا

0 19

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22-2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی ہے، بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے؟۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی ہے، بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی بجٹ پیش کر رہی تھی ت

و سرکاری ملازمین مہنگائی کی دْہائیاں دے رہے تھے، سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، بجٹ پیش کر کے انہوں نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتلِ عام کی اجازت نہیں دے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.