موجودہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کر دی، عمران خان
موجودہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کر دی، عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کر دی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹدڈ حکومت
نے قبائل کے لئے صرف 110 ارب روپے کا بجٹ رکھا، موجودہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کر دی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ڈی پیز کیلئے فنڈنگ کچھ نہیں رکھی، حالیہ بجٹ میں قبائل کیلئے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔