ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرینگے،صالح بھوتانی

1 301

لسبیلہ(ویب ڈیسک)سردار صالح محمد بھوتانی کی وندرآمد پر عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر حب ضلع کے قیام کی کابینہ سے منظوری پر حلقے کے عوام نے سردارصالح محمد بھوتانی سے اظہار تشکر کیا حب وندر کنراج کے عوام انکے خدمات سے بخوبی آگاہ ہیں جو انہوں نے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرانجام دی ہیں یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما سینئر صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی نے وندر اور ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل دورے کے موقع پر فقید المثال استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم ابراہیم دودا بھی انکے ہمراہ تضے انہوں نے کہا کہ حب بائیپاس کی تعمیر وندر گڈانی کے دیہاتوں اور گوٹھوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر بجلی کی فراہمی اسکولوں کی تعمیر اور بنیادی سہولتوں کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کا علاقے کے عوام خود مشاہدہ کررہے ہیں ان زمینی حقائق کو جھٹلانا ممکن نہیں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرینگے تاہم سیاسی جماعتوں اور قائدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کے مشترکہ مفادات کا احترام کرتے ہوئے بے بنیاد الزام تراشیوں سے گریز کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کی مثبت روایات کا سب کو احترام کرنا چاہیے اور ہم الزام تراشیوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عوام کیساتھ بھوتانی کارواں کا رشتہ ووٹ کا محتاج نہیں یہ خلوص محبت پر مبنی ہے سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا کہ گیارہویں مرتبہ ہمیں حاصل ہونے والی انتخابی کامیابی عوام کے تعاون کیساتھ اللہ تعالی کی خصوصی مہربانی ہے جس کیلئے ہم انکے شکر گزار ہیں اس موقع پر لسبیلہ کی انگاریہ شیخ جاموٹ چنا اور دودا برادری کی اکثریت نے حب ضلع کے قیام کی کابینہ سے منظوری پر سینئرصوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں‘ شان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.