عمران خان نے ماضی کے مغرب نواز حکمرانوں کے انجام سے سبق نہیں سیکھا،حافظ حمداللہ

0 149

کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست میں اقتدار نہیں اقدار مقدم ہوتے ہیں اقتدار کے نشہ میں مست فرعونی لہجے میں دوسروں کو رلانے کی باتیں کرنے والا آج خود رو رہاہے مغرب کی آغوش میں بیٹھ کر اسلامی ریاستوں کے اسلامی تشخص کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں عمران خان نے ماضی کے مغرب نواز حکمرانوں کے انجام سے سبق نہیں سیکھاانہی کے نقش قدم پر چل کر ذلیل و خوار ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں جمیعت علمائے اسلام کے

 

زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت مولانا اللہ وسایا مولانا رضوان احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ امریکا اسرائیل اور دیگر کفریہ قوتوں کو پاکستان کے آئین میں موجود تحفظ ختم نبوت سمیت تمام اسلامی دفعات کے خاتمے کی یقین دہانی کرانے والوں نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر قوم کو دھوکا دیا چور دروازے سے آئین کے اسلامی دفعات پر بار بار حملہ آور ہوئے انہوں نے کہا کہ علماءکرام ہی ریاست مدینہ کے اصل وارث ہے ریاست مدینہ کا جھوٹا نعرہ لگانے والے جھوٹوں اور مکاروں نے ریاست مدینہ کی توہین کی ان کا یہ عمل قابل گرفت ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.