محمود خان کا یورپ میں آللیگل پاکستانیوں کے پاسپورٹ پر پابندی کی شدید مذمت

0 63

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان نے کہا کہ یورپ میں آلیگل پاکستانیوں کے پاسپورٹ پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا یورپ میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کیخلاف ظالمانہ اقدام قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی پاکستانی پناہ گزینوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی پناہ گزینوں نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے پناہ گزین اور اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے پناہ گزینوں کے ساتھ اس طرح سلوک نہیں ہونا چاہیے پناہ گزینوں کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ پناہ گزینوں کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ حکومت پناہ گزین اور اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ںجائے خوار اور ذلیل کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانی پناہ گزینوں کو پاسپورٹ کے اجراء پر جاری پابندی کو جلد از جلد ختم کیا جائے اور پاکستانی پناہ گزینوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.