موبائل فونز، درآمدی گاڑیاں، سیمنٹ، لوہا اور سگریٹ مہنگے، سولر پینل سستے، مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش

0 125

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پینشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ نے 8.5 کھرب خسارے پر مشتمل 18 کھرب 87 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ ٹیکس ہدف 12.97 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کررہا ہوں۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ کرکے درست اقدام کیا اس پر ان کی تعریف بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹینڈ بائی معاہدے سے ہی غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا اور مہنگائی 12 فیصد تک آگئی ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود ایک سال میں اقتصادی محاذ پر پیشرفت متاثر کن رہی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد بننے والی اتحادی حکومت آج اپنا پہلا بجٹ پیش کررہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ آج قدرت نے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر چلنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے جس کو ضائع نہیں کیا جاسکتا۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں آنے والے دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے، مالیاتی استحکام کی کوششوں کی وجہ سے آج سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.