اسلامیہ کالج ایک عظیم درس گاہ ہے،پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزئی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج ایک عظیم درس گاہ ہے جس نے پاکستان کی آزادی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تین مرتبہ اسلامیہ کالج کا دورہ کیا اور اپنے جائیداد کا ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج کو عطیہ کیا ہے اسلامیہ کالج نے ہر شعبے میں بہترین سپوت پیدا کیے جنہوں نے ملک کی ترقی میں
اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج میں طلبہ اور محقیقین کیلئے صوبے کی سب سے بڑی محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس کیلئے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی ذاتی لائبریری یا کتب عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اس مثبت قدم سے اسلامیہ کالج کے طلبہ اور محقیقین مستفید ہو سکے اور جو بھی کتب عطیہ کرنا کا خواہش مند ہے وہ اسلامیہ کالج سے رابطہ کرسکتا ہے۔