تمبو پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ

0 167

تمبو پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے معاشی استحصالی وناانصافیوں نے ان حقائق کا پردہ چاک کر دیا ہے جن کے بل بوتے پر تبدیلی سرکار کو قوم پر مسلط کیاگیا دوسروں کی انگلی تھام کر اور بیساکھیوں کے سہارے چلائی جانے والی حکومت دس ماہ میں سوائے انتقامی سیاست کے ایک انچ بھی آگے نہبڑھ پائی حقیقی قیادت کابڑھتا ہوا فقدان ہماری نظریاتی اکائیوں کو انتہائی غیر محسوس طریقے سے دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور یہ منفی طرز عمل میں ان سامراجی سازشوں کا حصہ ہے جو ہمیں بحیثیت ایک ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت قبول کرنے کو تیار نہیںمیرمحمد صادق عمرانی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوتوں کو طاقت کے ذریعے فتح کیا جاسکا ان کے درمیان قیادت کا فقدان پیدا کرکے انہیں زیر کیاگیا ملک آج گھمبیر حالات سے دو چار ہے ان کی ذمہ دار وہ مسلط کردہ حکومتیں ہیں جنہیں کبھی عوامی پذیرائی حاصل نہ تھی بلکہ انہیں حقائق مسخ کرنے اورقوم کا معاشی وسیاسی استحصال کرنے کے لئے مسلط کیا جاتا رہا انہوں نے کہا کہ 9-11سے پہلے ہمیں ایک ہی دشمن کاسامنا تھا مگر اس کے بعد ہم پرہر جانب سے یلغار شروع کر دی گئی دوست نما دشمن بھی اس میدان عمل میں کود پڑے اور ہماری حصوںمیںشامل کالی بھیڑیں بھی ہمارے ہی خلاف صف آرا ہونے لگیں آمریت پسند حکمران کی بزدلی و نااہلی کی بدولت ہم پر ایک ایسی جنگ مسلط کر دی گئی جو لاکھوں انسانی جانوں کے ضیاع اور ملکی معیشت کی بربادی کا باعث بنی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.