کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ

0 222

کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ائیرپورٹ روڈ عسکری پارک کوئٹہ کے قریب زیر تعمیر روڈ پر جا ری تعمیراتی کا م کی سست روی کا نوٹس لیکر کا م کو فوری طور پر مکمل کیا جا ئے کیونکہ مذکورہ روڈکا تعمیرا تی کا م عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی بدبختی رہی ہے کہ پہلے تو ترقیاتی کام نہیںکئے جاتے اور جب کئے جاتے ہیںتو وہ عوام کے لئے فائدے کی بجائے عذاب بن جاتے ہیں ، کوئٹہ شہر میں اللہ تعالی کی رحمت بارش کے بعد تمام شاہراہیں دریائوں کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اکثر اوقات زور زر کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دیئے جاتے ہیں ۔ ائیرپورٹ روڈ پر عسکری پارک کے قریب تقریبا 4سے تعمیراتی کام جاری ہے جو مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، تعمیراتی کام کے دوران شاہراہ پر ایک طرف کام اور دوسری طرف مشینیں کھڑی رہنے کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک گھنٹوں گھنٹوں جام رہتا ہے جس کے باعث مریضوں ، سکول کے بچوں اور ایمرجنسی میں کوئٹہ میں آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر ٹھیکیدارٹس سے مس نہیں ہورہا بلکہ حکومت اور انتظامیہ نے بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لہذا محکمہ بھی پرسنٹیج کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ نہ دیا کریں جس کے پاس تجربہ اور مشینری نہ ہو بلکہ الٹا عوام کو اذیت سے دوچار کرے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پر باہر کے ملکوں میں شاہراہوں پر کام دن کی بجائے رات کو ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو اذیت نہ پہنچے ۔ شاہراہیں سہولت دینے کے لئے بنائی جاتی ہیں نہ کہ لوگوں کو تکلیف دیں ۔ لہذا مذکورہ ٹھیکے کو نہ منسوخ کرکے تجربہ کار اور مکمل مشینری رکھنے والے ایماندار ، دیانتدار کو مذکورہ ٹھیکہ دیا جائے بلکہ ڈپارٹمنٹ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنی ذمہ دار کو پورا کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو روڈ جلد بنانے کا پابند بنائیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.