کوئٹہ نیشنل پارٹی کے سابق سربراہ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا نام متبادل چیئر مین سینیٹ کیلئے منتخب کرلیاگیا
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے سابق سربراہ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا نام متبادل چیئر مین سینیٹ کیلئے منتخب کرلیاگیا میر حاصل خان بزنجو کا تعلق بلوچستان کے نامور سیاستدان بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے گھرانے سے ہے ان کی پیدائش 1958 میں ان کے آبائی گائوں نال،خضدار بلوچستان میں ہوئی۔ میر حاصل بزنجو نے زمانہِ طالب علمی میں ہی اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کیا انہوں نے بطور صدر پاکستان پروگریسیو اسٹوڈنٹس الائنس کراچی یونیورسٹی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کی اور طلباء کے حقوق کے لئے ایک احتجاج کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئے میر حاصل بزنجو 1992 اور 1996 میں ممبر قومی اسمبلی رہے اور نیشنل پارٹی کے سابق صدر میر حاصل خان بزنجو ہمیشہ جمہوریت اور مظلوم طبقے کے حقوق کی آواز بنے رہے ہیں مشرف کے سیاہ دور میں حاصل بزنجو کو مختلف مواقعوں پر جمہوریت کا ساتھ دینے اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جنگ لڑنے کی پاداش میں متعدد بار انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑی 2009 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے انہوں نے خاقان عباسی کی کابینہ میں اگست 2017 سے مئی 2018 تک بطور سمندری معاملات کے وزیر اپنی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔