ہمارے معاشرے میں خواتین کو نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ظہور احمد آغا

0 16

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ پائیدار قومی ترقی وخوشحالی کے خواب کو خواتین کی سیاسی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت و شمولیت کو یقینی بنانے سے ہی شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں شاہین خان کاکڑ کی قیادت میں خواتین ٹیچرز کے

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا کے اس جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اور مرد معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں اور زندگی کے تمام امورومعاملات میں برابر کے شریک ہیں. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ یہ بات باعث افتخار ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو نہایت عزت واحترام کی

نظر سے دیکھا جاتا ہے اور یہاں خواتین میں صلاحیتوں کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر غربت اور موقعوں کی عدم دستیابی انکی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں. وفد نے گورنر بلوچستان کو این سی ایچ ڈی اور بی ای سی ایس کی خواتین ٹیچرز کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.