اشیا خوردونوش، بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے،حافظ حمداللہ
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اشیا خوردونوش، بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے، نوازشریف کی حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگیاتھا مگر موجودہ نااہل حکومت میں بدترین بجلی کابحران ہے۔ نااہل سلیکٹیڈ حکومت کے تین سالہ دور میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں، حکومت نے پراپرٹی پر 35فیصد تک ٹیکس لگا کر عوام سے چھت چھیننے کا منصوبہ بنالیا ہے ، جتنا سیلز ٹیکس کروڑ روپے اور مالدار سے لیا جاتا ہے اتنا ہی ایک غریب کو بھی دینا پڑرہا ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹیڈ حکومت کے تین سالہ دور میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں،اشیا خوردونوش، بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حیرت یہ کہ چینی کی قیمت ایک سودس روپے فی کلوہوچکی ہے،نوازشریف کی حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگیاتھا مگر موجودہ نااہل حکومت میں بدترین بجلی کابحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت، اور بیروزگاری کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر مزیدٹیکسوں کابوجھ ڈالاجارہاہے۔ حکومت نے پراپرٹی پر 35فیصدتک ٹیکس لگاکرلوگوں سے چھت چھیننے کامنصوبہ بنالیاہے ، حکومت بڑے صنعت کاروں شوگرمل مالکان اورفیکٹری مالکان کوریلیف دے رہی ہے، عجیب قانون ہے جتناسیلز ٹیکس کروڑپتی اورمالدارسے لیاجاتاہے اتناہی سیلزٹیکس ایک غریب آدمی کوبھی دیناپڑتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال یہ ہے کہ امیر امیرتر اورغریب غریب ترہوتاجارہاہے، پی ڈی ایم موجودہ کٹھ پتلی اورنااہل حکومت کے خلاف میدان عمل میں ہوتے ہوئے قوم کی آواز بن چکی ہے ۔ پی ڈی ایم موثر تحریک کے ذریعے حکومت اور عمران خان کی نااہلی کو آشکارکرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیرمنتخب غیرآئینی اور غرجمہوری ہے دراصل ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا ہے۔